ڈاکٹر سر افتخاراحمد قادیانی کاحج کرنا امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے:عبداللطیف خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ قادیانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سر افتخاراحمد قادیانی نے سعودی عرب کے شاہی مہمان کے طور پر امسال حج کیا ہے جو پوری امت مسلمہ کے نزدیک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی توہین کے مترداف ہے اور اسلامی اصولوں اور روایات کے منافی بھی ہے چونکہ کوئی غیر مسلم حدود حرمین شریفین کے اندر نہیں جا سکتا۔حرمین شریفین کا تقدس اورتحفظ ہرمسلمان کا ایمان اوردینی فریضہ ہے۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینرعبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تبصرہ اور در عمل میں کہا ہے کہ سعودی حکومت اورپاکستان میں سعودی سفیرکو اس بابت فوری وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیر مذھبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس بابت تحقیقات کرائیں تا کہ اس کے ذمہ داروں کا تعین ہو سکے اور معلوم ہو کہ اصل معاملہ ہے کیا۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ربوہ برانڈ ارتداد کا راستہ روکنے کے لیے حکومت پاکستان کو اپنا فرض منصبی ادا کرنا چاہیے اور قادیانیوں کے بارے میں آئین اور عدالتوں نے جو قوانین وضع کیے ہیں ان پر عمل در آمد کروانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن