کالج فار ویمن یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران کیلئے انڈکشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

Jul 26, 2023

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں نئے بھرتی فیکلٹی ممبران کے لیے دو ہفتے کی انڈکشن ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوگیا۔مہمان خصوصی  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے کہا کہ تربیت کا مقصد فیکلٹی کو جدید تدریسی عوامل اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے، جس سے ایک متحرک اور موثر تدریسی ماحول کو فروغ دیا جائے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام کئی اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو سمجھنا، موثر تدریسی حکمت عملی، مؤثر تکنیک، اور فیکلٹی ممبران کے لیے پیشہ ورانہ ترقی کے شعبوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ ڈاکٹر ناز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ تدریسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے، اس طرح لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں تعلیم کا معیار بہتر ہو گا انڈکشن ٹریننگ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے 85 سے زیادہ نامزد لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز تربیت حاصل کریں گے۔

مزیدخبریں