جوہر ٹاون سدرن بائی پاس پر گرین بیلٹس ‘ ہارٹیکلچر کا کام شروع

لاہور(خبرنگار)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی ہدایات پر جوہر ٹاون سدرن بائی پاس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ انچار چہارٹیکلچرجوہرٹاؤن جاوید حامد نے سدرن بائی پاس کی گرین بیلٹس، سنٹر میڈین اور اطراف پر ہارٹیکلچر کا کام شروع کروا دیا ہے۔ سینٹر میڈین گرین بیلٹس پر ملازمین نے  رنگ برنگے پھولوں کی پینری لگائی گئی ہے۔ پی ایچ اے ملازمین نے گرین بیلٹس پر گراس کی کٹنگ اور درختوں کی ٹرمینگ بھی کی گئی۔ اس موقع پر گرین بیلٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بھی ورکرز نے کام کیا۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے کہا کہ سدرن بائی پاس کے سینٹر میڈین پر بھی پھولوں کی پینری اور درختوں کی شجرکاری کی جارہی ہے۔ شہرکی تمام بڑی اور مین شاہراؤں کو مزید خوبصورت کرنے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کررہے ہیں۔ جوہر ٹاؤن سدرن بائی پاس کے اطراف کی گرین بیلٹس اور سنٹر میڈین کو سرسبز بنانے کیلئے کام کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن