کر بلا حق وباطل کا عظیم معرکہ ہے : اجمل رضاقادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )تنظیمات اہلسنت کے تحت جامع مسجد نور مدینہ جگنہ میں منعقدہ شان شان اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظیم مذہبی سکالر مولانا اجمل رضاقادری نے کہاہے کہ قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے ،کربلا حق وباطل کا عظیم معرکہ ہے، قرآن پاک کی بے حرمتی اہل مغرب کی مذہبی دہشت گردی ہے جسے مسترد کرتے ہیںاقوام متحدہ،او آئی سی قرآن پاک کی بے حرمتی پرجانبداری کا مظاہرہ بند کریں،عالم اسلام کواللہ پر توکل کرتے ہوئے اپنی ترجیحات طے کرنا ہوں گی،مسلمانوں کو قرآن اور صاحب قرآن سے اپنا ایمانی،روحانی ،عملی، حقیقی تعلق جوڑنا ہوگا،مسلمانوں کی پسپائی کی بڑی وجہ نا اتفاقی اور ذاتی مفادات ہے جبکہ اس موقع پر علامہ امتیازسلطانی،محمد زاہد حبیب قادری، حافظ محمد رفیق قادری ،چوہدری اقبال ہنجرا، قاری شاہدرسول رضوی، چوہدری شازب علی چٹھہ، صاحبزادہ عدیل عارف، چوہدری عمر سلیم گجر، صاحبزادہ نعمان صدیقی ، ممبران ادارہ صراط الصالحین سہیل بٹ،وقاص بٹ،اویس بٹ،سعید کھوکھر،انیس کھوکھر،سیٹھ یوسف و دیگر نے کہاکہ حکومت اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں قیام امن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن