نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) کرنٹ لگنے سے باپ جاں بحق ،بیٹا زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محلہ روڑالہ کا رہائشی عمر فاروق اور اس کا بیٹا حسنین کیبل ٹھیک کر رہے تھے، اس دوران کیبل کی تار گیپکو کی 11 کے وی کی تاروں سے چھو گئی، جس سے دونوں باپ بیٹے کو کرنٹ لگا، جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر عمر فاروق دم توڑ گیا جبکہ بیٹے کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے، مرحوم چار بچوں کا باپ تھا جسے نماز جنازہ کے بعد بڑے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔