گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام ممکنہ سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو برو ئے کار لاتے ہوئے عاشورہ محرم الحرام پرامن وامان کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح چوکس ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ خدا کے فضل و کرم سے ڈویژن بھر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی بھائی چارے اور بین المسالک روا داری کی مثالی فضا موجود ہے اور ممبران کمیٹی جید علما اور مقامی معززین کے ساتھ مل کر امن دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا، کمشنر نے ان خیالات کا اظہار عاشورہ محرم الحرام پر سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔