آبروئے صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کا یوم وفات آج 26 جولائی کو منایا جارہاہے۔ مجید نظامی 26 جولائی 2014 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مجید نظامی نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے گزاری۔ میدان صحافت میں ان کی جرات مندی کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ اس کی جھلک نوائے وقت میں ہمیشہ نظر آتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو آگے بڑھایا اور نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ مجید نظامی ملک کی بقائ، سلامتی اور ترقی وخوشحالی کے لئے درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ ان کی برسی پر ملک بھر میں مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے افراد ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ نوائے وقت کے ملک بھر کے دفاتر میں ان کے ایصال ثواب کے لئے کارکن فاتحہ خوانی دعائیں بھی کریں گے۔