وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، وفاقی کابینہ نے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظورکرلی گئی جبکہ ای تحفظ بل 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔وفاقی کابینہ نے پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی اصولی منظوری دیدی۔کابینہ نے ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی جبکہ احتساب عدالتوں کی تنطیم نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی ۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کےفیصلوں کی توثیق جبکہ کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری مؤخرکردی گئی ، قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی ، قومی بھنگ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے ۔
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پرغور
Jul 26, 2023 | 12:04