اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں عدم حاضری پر شہباز گِل کواشتہاری قرار دے دیا۔دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہوتی ہے جب ملزم ذاتی طور پرپیش ہوں۔جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیئے کہ شہباز گِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئے تھے، اب چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیا ہے، شہباز گِل کو ملک سے بھگا دیا گیا ہے جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ شہباز گِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں بھاگے نہیں۔دوران سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی پراپرٹیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔جبکہ شہبازگِل کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں۔شہبازگِل نے سماعت سیشن عدالت میں روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔عدالت نے 31 جولائی کو شہبازگِل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ:عدم حاضری پر شہبازگل اشتہاری قرار
Jul 26, 2023 | 14:38