وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 میں ترمیم کی منظوری دیدی ترمیم کے تحت آفیشل سیکرٹس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کو بطور تحقیقاتی ادارہ شامل کیا جائے گا، بڑے تحقیقاتی اداروں کے کردار اور اداروں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مزید مربوط بنانے کا ورک فریم شامل ہے۔خفیہ اہم معلومات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹیم کی تشکیل کے کردار کو بھی شامل کیا جائے گا. قومی سلامتی سے متعلق اہم معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...