سالانہ غسل کعبہ کا اہتمام 15محرم کو کیا جائے گا

Jul 26, 2023 | 19:58

ویب ڈیسک

سعودی عرب کی مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کا اہتمام 15 محرم (2 اگست) کو نماز فجر کے بعد کیا جائے گا۔یہ مشق مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کریں گے۔شہزادہ خالد خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو زمزم اور عرق گلاب سے دھوئیں گے۔غسل کعبہ کے بعد گورنر طواف کعبہ کریں گے جو کہ مقدس رسم کا حصہ ہے۔کعبہ کو غسل دینے کی تقریب ایک ایسا سلسلہ ہے جو پیغمبر اکرم (ص) کے زمانے سے چلا آرہا ہے۔

 بعض روایات میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سال میں دو بار کعبہ کو غسل دیا کرتے تھے.پہلا محرم میں اور دوسرا رمضان کے شروع ہونے سے پہلے۔لوگ اکثر غسل کعبہ میں شرکت کرنے والے لوگوں کے بارے میں ناراض ہوتے ہیں، وہ محسوس کرتے ہیں کہ اس سے حرم کی حرمت متاثر ہوتی ہے، جب سیکورٹی گارڈز مقامی زائرین کو دور رکھتے ہیں اور اعلی حکام صرف اس میں حصہ لیتے ہیں۔اگر ہم سیکورٹی اور ہجوم پر قابو پانے کے بارے میں خیال کریں تو تمام افراد کے لئے غسل میں شرکت کرنا بالکل نا ممکن ہے، کیونکہ دن کے کسی بھی وقت وہاں کم از کم 1000 لوگ موجود ہوتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں خدا نہ خواستہ بھگدڑ بھی مچ سکتی ہے.جنہیں سنبھالنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں