جو بائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹوں کو کاٹ لیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے کتے نے وائٹ ہاؤس کے خفیہ ایجنٹوں کو نشانے پر رکھ لیا اور سات ایجنٹوں کو کاٹ لیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے کتے نے اکتوبر 2022 سے لے کر جنوری تک خفیہ ایجنٹوں کو 10 مرتبہ کاٹا ہے۔

 کمانڈر نامی کتے کی وارداتوں پر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ امریکی صدارتی محل کا دباؤ ہے، جو پالتو کتے پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، اس کی مزید تربیت کا سوچ رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کمانڈر نامی یہ دوسرا کتا ہے جس نے خفیہ ایجنٹوں اور وائٹ ہاؤس کے عملے میں شامل لوگوں کو کاٹا ہے، جس کے بعد اس کتے کو ڈیلاویئر بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا تاہم جو بائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن