لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال سنگین وارداتوں میں ملوث2110گینگز اور ان کے4839ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے1ارب58کروڑ 59لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ملزمان سے 52کاریں،4954موٹر سائیکلز،133دیگر وہیکلز، 4255موبائل فونز،71لیپ ٹاپ اور151تولے سونا بھی برآمد کیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس ڈاکوؤں، چوروں،بدمعاشوں اور قانون شکن عناصر کیخلاف مسلسل برسرپیکار ہے۔ انہوں نے سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو قانون کی گرفت میں لاکرقرار واقعی سزائیں دلوانے کی ہدایت دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور پولیس شہرکو قانون شکن عناصر کے شر سے محفوظ بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔
لاہور پولیس ڈاکوؤں، چوروں،بدمعاشوں کیخلاف برسرپیکار:سی سی پی او
Jul 26, 2024