اردل روم ‘ 31 اپیلوں کی سماعت 13 اہلکار بحال‘ 17 برخاست

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی نے ایس پی یو ہیڈکوارٹر مناواں لاہور میں اردل روم کا انعقاد کیا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کی جانب سے کی گئی 31 اپیلوں کی سماعت کی گئی۔دوران سماعت 13 اہلکاروں کو بحال کیا گیا، 17 اہلکاروں کی اپیلوں کو میرٹ پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے برخاست جبکہ1 اہلکار کی اپیل پر انکوائری مارک کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن