لاہور(سپورٹس رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈی ایس پی شاہدرہ کے ہمراہ امام بارگاہ صدا حسین کا دورہ کیا ۔ پروگرام اور ڈاییورشن پلان کے متعلق سی ٹی او لاہور کو بریفنگ دی گئی اور ڈائیورشن ڈیوٹی چیک کرائی گئی ۔ سی ٹی او نے شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا، وارڈنز کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔مجالس میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کیلئے بہترین پارکنگ انتظامات کئے گئے ہیں۔وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہامام بارگاہ صدا حسین کے پروگرامز میں شرکت کرنے والے زائرین کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔