سنگین امراض کا شکار کسی اہلکار، اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا: آئی جی پنجاب  

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں،کڈنی ٹرانسپلانٹ، کینسر سمیت مختلف سنگین امراض کے علاج کیلئے پولیس اہلکاروں کو 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی زیر صدارت کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز پر میڈیکل گرانٹ کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سنگین امراض کا شکار کسی اہلکار، اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن