لاہور (کامرس رپورٹر)انجمنِ کاشتکارانِ پنجاب (رجسٹرڈ) کے چیئر مین اور پنجاب کین گروئرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا افتخار محمد نے کہا کرشنگ سیزن 25-2024 شروع ہونے کے قریب ہے اور شوگر ملوں کے پاس 15 لاکھ ٹن چینی کے ملکی ضرورت سے زائدسٹاک ہیں۔ کسانوں کی کچھ رقوم واجب الادا ہیں جو کہ اس اضافی چینی کی برآمد ہونے کی صورت میں ہی ممکن ہو پائیں گی۔ برآمد نہ ہونے کی صورت میں اگلے کرشنگ سیزن میں کسانوں کیلئے مالی مسائل کا اندیشہ ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شوگر ملوں کے مالی بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔