کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 927.68پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 79397.01 پوائنٹس سے گھٹ کر 78469.33پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح319.86پوائنٹس کی کمی سے 30 انڈیکس 25518.11 پوائنٹس سے کم ہو کر25198.26پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 50359.13پوائنٹس سے کم ہو کر49935.04پوائنٹس پر آ گیا۔ کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 89 ارب 47 کروڑ 68 لاکھ 6 ہزار 396 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 105 کھرب 47 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ 77 ہزار 781 روپے سے کم ہو کر 104 کھرب 57 ارب 62 کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار 385 روپے رہ گیا۔