ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور چیپٹرز کے اہتمام ایک روزہ سیمینار  

لاہور(کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور چیپٹرز کے اہتمام ’’ایزی فائنل پوسٹل، کارپوریٹ کمپلائنس ریکوائرمنٹس اینڈ کمپنیز ریگولرائزیشن سکیم 2024‘‘کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا ایسویشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور کے صدر حسیب اللہ ایڈووکیٹ نے انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کی ۔ صدر حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ کہا کہ سیشن کا مقصد کارپوریٹ کمپلائنس کے ابھرتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرنا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ ہمارے کاروبار نہ صرف قانونی تقاضوں کی پاسداری کریں بلکہ انہوں نے کہا کہ شفافیت، احتساب کو پروان چڑھانے والے بہترین طریقہ کار پر یہ سکیم لاگو ہے۔ وکلاء اور ایل سی سی آئی کے ممبران کو انکی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن