جو لوگ عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں وہ ڈھکے چھپے نہیں :محمد احمد خان 

Jul 26, 2024

لاہور،قصور(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جو لوگ اس وقت عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں وہ ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ 9 مئی کا حادثہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے لیکن آج تک ان کا مواخذہ نہیں ہو سکا۔ دینی مدارس سے منسلک طلبہ واساتذہ محب وطن ہیں اور ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قرآن کالج و ادارہ الالصاح 500 فتووں اور 20 کتابوں کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا  پاکستان میں استحکام اور امن و امان کیلئے علماء کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں