خواتین کو منفی سیاست کا ایندھن بنانیوالے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں:خرم نواز گنڈاپور 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی انتہائی گھٹیا اور قابل نفرت مہم کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں۔ سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر خواتین کی عزت و تکریم اسلامی اقدار اور مشرقی راویات کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے اقدار سے گری ہوئی سیاست کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔خواتین کو اپنی گندی سیاست کا ایندھن بنانیوالے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن