معاشرتی و سماجی خلفشار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں: طاہر رضابخاری

Jul 26, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) 54 ملین کی لاگت سے مکمل کی جانیوالی مرکزی جامع مسجد تالاب بازار، ٹوبہ ٹیک سنگھ کا افتتاح کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے، جو پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے۔ معاشرتی و سماجی خلفشار کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ ہمارا دین روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کا خواہاں ہے، جہاں دیگر مذاہب اور ادیان کیلئے بھی گنجائش ہے۔ اوقاف لیڈر شپ تعمیر و ترقی کے اہداف کے حصول کی طرف گامزن، صوبہ بھر کے مزارات پر جاری منصوبہ جات کی بروقت اور ٹائم لائن کے اندرتعمیر ات مکمل ہونے کاعمل تیزی سے جاری،بہترین پلاننگ پراسیس و جامع حکمت عملی سے ’’ ماڈل شرائنز‘‘ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر، جبکہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ کا بنیادی فرض ہے۔ 

مزیدخبریں