لاہور (لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور ناانصافی پر آواز اٹھانی چاہیے۔ خواتین کو معلوم ہونا چاہیے انکے حقوق کیا ہیں۔خواتین پر گھریلو تشدد کسی صورت بھی قبول نہیں اسکی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کرنی پڑے گی۔