لاہور(نیوز رپورٹر) گذشتہ روز مسیحائی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹرو انٹرنالوجی ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں ٹیم نے سرگودھا سے لائے گئے 5ماہ کے بچے کے معدے سے اینڈو سکوپی پروسیجر کے ذریعے چابی نکال لی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرک اینڈ گیسٹر و انٹرنالوجی ڈاکٹر حوریہ رحمان نے معاونت کی۔