لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت فوٹا اور ایف آئی اے نے مشترکہ ریڈکرکے انسانی پیوند کاری کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ضلع قصور سے محمد ندیم، لاہور سے طیب علی اور شیرون، بابر مسیح، ڈاکٹرتشبیب جلال اور ڈاکٹر عبداللہ و دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال حافظ آباد میں انسانی اعضاء ، گردہ فروشی و غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کے بارے نوٹس لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں ایک مریض ایوب نامی داخل ہوا جس کی بعدازاں ہسپتال میں موت واقع ہو گئی۔ انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ ایوب نامی مریض کا ایک منظم گروہ جس نے پشاور کے ایک پرائیویٹ گھر رینٹ پر لے کر اس میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ مزید یہ کہ اس گروہ میں شیرون پرویز ڈائیلسز ٹیکنیشن، باب مسیح مین ایجنٹ، ہارمون لیب کا ملازم عرفان اسلم، ڈاکٹر تشبیب جلال، ڈاکٹر عبداللہ وغیرہ شامل ہیں۔