میو ہسپتال میں زائد المیعاد انجکشن لگانے پر انکوائری کی جا رہی ہے:فیصل مسعود 

Jul 26, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) میو ہسپتال میں کینسرکے مریضوں کو زائد المیعاد انجیکشن لگائے جانے کے معاملہ بارے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل مسعود نے کہاہے کہ میو ہسپتال میں زائد المیعاد انجیکشن لگانے پر انکوائری کی جا رہی ہے۔اس کام میں ملوث 2 سٹور کیپرز شہزاد اور سرفراز کو معطل کر دیا گیا۔جن مریضوں کو زائد المیعاد انجیکشن لگے ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی ری ایکشن نہیں آیا۔ان تمام مریضوں کو ہسپتال کے متعلقہ وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں