لاہور(لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی نے ضیاء اللہ کومائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس، محمد سفیان کو ریاضی، نگہت نعیم کو کامرس، نبیلہ کوثر کو زوالوجی، مہتاب احمد کوکامرس،حافظہ ابان عابد قاضی کو کامرس،حافظہ فہریہ مسعوکواپلائیڈ سائیکالوجی،صبا ضیاء کو پولیمر ٹیکنالوجی اور ثناء خالد کو انوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔