کمشنر کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اجلاس 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے منڈی میں نیلامی تا بازار میں فروخت قیمت کے تعین کرنے والے عناصر کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا جامع پرائس میکانزم کے تحت اشیائے خورونوش کی مقررکردہ قیمتوں کا نفاذ ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر اور سیکرٹری کمیٹی سے اعداد وشمار پر تفصیلی بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر بازار میں قیمتوں کو چیک کرنا لازمی ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اے سیز روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں چیکنگ کو مانیٹر کریں اور رپورٹ دیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات و ضلعی سطح پر مقررکردہ نرخناموں کے مطابق بازار میں عملدرآمد کو سخت کریں۔  

ای پیپر دی نیشن