ملک و قوم کیساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،امیدکی کرن پیدا کرینگے:شیخ فیاض  

لاہور(نیوز رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر شیخ فیاض نے مسلم لیگ ہاؤس میں تنظیمی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا ملک ہم نے لازوال قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔ ملک و قوم کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں نے قوم کا بھرکس کا نکال دیا ہے۔ خدمت کی سیاست کے مشن کو اپنا شعار بنایا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ملک سے ناامیدی اور مایوسی کا خاتمہ کرکے امید کی کرن پیدا کرے گی ۔مرکزی مسلم لیگ اپنے ہر کارکن کو ملک و قوم کیلئے کارآمد بنانا چاہتی ہے۔ ملک کو نظریاتی اور جغرافیائی محاز پر درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے مرکزی مسلم لیگ جلد لائحہ عمل پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن