لاہور(نیوزرپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جے سیون گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اور سینئر ایڈوائزر نسیم احمد عثمانی کی ملاقات ،ملکی ترقیاتی کاموں اور خاص طور پر پنجاب میں تعمیراتی کاموں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یقین دہانی کروائی کے ہم ہر صورت کنسٹریکشن انڈسٹری کو سپورٹ کریں گے اور کنسٹریکشن انڈسٹری کو جو بھی مسائل درپیش ہیں اس کو حل کریں گے۔ حکومت پنجاب بہت جلد مختلف قوانین کا نفاذ کر رہی ہے جس کے ذریعے تعمیراتی کمپنیوں کو بہت سی سہولیات میسر ہونگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے جے سیون کی ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہااور خاص طور مری کی ڈویلپمنٹ اور ریزارسٹ پر زور دیا ،ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید اور جے سیون گروپ کے دیگر عہدیداران بھی موجوتھے
وزیر اعلیٰ سے مقبول حسین ،نسیم احمد عثمانی کی ملاقات،جے سیون ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہا
Jul 26, 2024