قلعہ دیدار سنگھ :ضلعی انتظامیہ کی نااہلی ،شہر میں سیمنٹ کی قلت

Jul 26, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(حسیب آصف پندھیر سے)قلعہ دیدار سنگھ میں سیمنٹ کی قلت،ضلعی انتظامیہ کی نااہلی،سیمٹ ڈیلرز  پرانا سٹاک رکھ کر فی بوری بلیک میں 2000 دو ہزار روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدوروں کے گھروں میں فاقے، چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ حکام فوری  نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونیکے باعث قلعہ دیداد سنگھ میں سیمنٹ کی بوری تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی، تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ادھورا ہو کر رہ گیا، مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی بجائے،سیمنٹ ڈیلرز نے خود ساختہ مہنگائی کرکے  بلیک میں 2000 دو ہزار روپے فی بوری فروخت کرنی شروع کررکھی ہے۔

مزیدخبریں