صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں:شازیہ فرید 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ( ن) کی راہنما و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں، وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب بھر میں کھیلوںکے میدان آباد کئے جارہے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے یونین کونسل اروپ میں دوسر ے سالانہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔نوجوانوں کومنشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے کھیلوں کی جانب راغب کرنا اشد ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن