گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن کی منافقانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اسلامی امت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے کہ امریکہ کی آشیرباد سے اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی و بربادی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔