حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور امن کمیٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرسند س ارشاد ، ڈی پی او فیصل گلزار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منو ر حسین، اے سی پنڈی بھٹیاںمحمد اشفا ق احمد سمیت میونسپل کمیٹیوں ، پولیس ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، مقامی علمائے کرام اور امن کمیٹی کے اراکین تقریب میں شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران ، امن و امان کے قیام، باہمی رواداری اور صبر و تحمل کے حوالے سے مثالی تعاون کرنے پر امن کمیٹی کے اراکین میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔