بھارتی بجٹ 2024-25 میں مقبوضہ کشمیر کے سنگین مسائل کو نظر انداز کیا گیا: عمر عبداللہ

وورجینیا، واشنگٹن ، سری نگر (کے پی آئی) بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے  بجٹ 2024-25 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے سنگین مسائل کو قطی طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے تازہ بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے اتحادی بچاو بجٹ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو تشدد زدہ بھارتی ریاست منی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے علاوہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور لداخ کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370اور 35اے کی منسوخی کے خلاف 4 اگست کو تاریخی ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھارت  مخالف احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ یہ مظاہرہ 4اگست بروز اتوار شام 4 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان تاریخی ٹائمز اسکوائر نیویارک میں ہوگا جبکہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عبدالحمید فیاض رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019کو دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی جموںوکشمیر کے لوگوں کے حقوق پر ایک بڑا حملہ تھا۔

ای پیپر دی نیشن