و زیر اعظم شہباز شریف ایرانی سپیکر کی دعوت  پر 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )  و زیر اعظم محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر غالیباف کی دعوت پر 30 جولائی کو تہران کا دورہ کریں گے جہاں وہ نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔  یہ بات ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن