پنجاب میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافد، جلسے جلوس، ریلیوں، احتجاج پر پابندی

Jul 26, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں جلسے جلوس پر پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں، املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزیدخبریں