منیلا(این این آئی) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 15 لاکھ لیٹر صنعتی ایندھن لے جانے والا ٹینکر سمندر میں ڈوب گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹینکر سے تیل کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔ فلپائن کے وزیر نقل و حمل جیمی بوٹسٹا نے بتایا کہ فلپائن کے جھنڈے والے ایم ٹی ٹیرا نووا نامی آئل ٹینکر کے عملے کے 16 ارکان کو بچا لیا گیا۔