ویلنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نیوزی لینڈ کے فلاحی اداروں میں دو لاکھ افراد سے بدسلوکی کا انکشاف ہوا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 1950ء سے نیوزی لینڈ کے رہائشی کیشیئر سنٹرز میں تقریباً دو لاکھ افراد سے بدسلوکی کی گئی۔ بدسلوکی کرنے والوں میں فلاحی عملہ، مذہبی رہنما، سماجی کارکن اور طبی ورکرز شامل ہیں۔ وزیراعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک دن ہے۔ 12 نومبر کو قوم سے باضابطہ معافی مانگی جائے گی۔