چین کو چاند پر پانی مل گیا،  چینی سائنس دان

بیجنگ (این این آئی )چینی سائنسدانوں کو حالیہ تحقیق کے دوران چاند کی مٹی کے نمونوں میں پانی کے آثار ملے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ چاند مشن چینگ فائیو کے ذریعے زمین پر لائے گئے چاند کی چٹانوں اور مٹی کے نمونوں میں پانی کے مرکبات پائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یو ایل ایم ون نامی مرکب میں پانی اور امونیم مولی کیولز پائے گئے ہیں، سائنسدانوں کے مطابق پانی کے مولی کیولز کی تعداد 41فیصد ہے۔واضح رہے چینی سائنسدان سال 2020 میں چانگ ای 5 روور اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد چاند سے چٹان اور مٹی کے نمونے لے کر آئے تھے،جس پر چینی سائنسدان تحقیق کررہے تھے۔چین سال 2030 تک چاند پر اپنے خلاباز اتارنے وہاں ایک سائنسی مرکز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن