پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا میں 7 ماہ کے دوران دہشت گرد حملوں میں 276 افراد شہید ہوئے۔ کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 76 پولیس اہلکار شہید جبکہ 113 زخمی ہوئے۔ 65 عام شہری شہید جبکہ 98 افراد زخمی ہوئے۔ فورسز کے 39 جوان شہید اور 87 زخمی ہوئے۔ ایف سی کے 29 اہلکار شہید اور 41 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔ ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 اہلکاروں کو شہید جبکہ 2 اہلکاروں کو زخمی کیا۔ دہشت گردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاستدانوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے۔ بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے۔ باجوڑ میں 11 اہلکار شہید اور 32 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 زخمی ہوئے۔