کسووال میں موٹرسائیکل سوارملزموں نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

کسووال(نامہ نگار) تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ‘ موٹرسائیکل سوار افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا‘ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات ذرائع کے مطابق تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ خاتون موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ہوکر جارہی تھی کہ راستے میں جی ٹی روڈ نزد رائے ہسپتال موٹرسائیکل سوار افراد نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ تیزاب گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جارہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن