قصور (نمائندہ نوائے وقت) صدر پتوکی نے منشیات فروشی پر چھاپہ، بدنام زمانہ ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کے ساتھی نامور سیاست دان کے پی اے کی ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ، 10 سے زائد اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں صبغت اللہ سکیورٹی کانسٹیبل، ایگل 22 کا اہلکار سعید، ایگل سکواڈ کا اہلکار واجد، ایگل 22 کا اہلکار منور، علی احمد حوالدار، ایڈیشنل محرر اور ایس ایچ او صدر پتوکی شامل ہیں۔ زخمی ملازمین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ واں آدھن میں 6 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے سخت نوٹس لیا، ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں بھی پتوکی پہنچ گئے۔ THQ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ واضح ایس ایچ او صدر پتوکی نے واں آدھن میں منشیات فروش رفیق کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تھا۔ عابد نامی شخص جو کہ سابق ایم اپی اے کا سٹاف ظاہر کرتا ہے نے گاؤں کے لوگوں کو اشتعال دلا کر اکٹھا کیا تھا۔ دیہاتیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اور ڈنڈوں سے تشدد شروع کر دیا، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ 04 زخمی اہلکاروں کو تحصیل ہسپتال پتوکی جبکہ دو اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں واں آدھن گاؤں میں متعدد گھروں سے شراب کی Mini فیکٹریاں پکڑی گئیں۔ ہزاروں لیٹر زہریلی شراب کے ڈرم اور چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔ 15 ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ صدر پتوکی پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے ملزموں کے خلاف 7ATA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔