فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں قاری نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا‘ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی‘سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 66 ج ب میں قاری رضوان نے مدرسہ میں زیر تعلیم چودہ سالہ ثقلین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا‘ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او فیصل آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
فیصل آباد میں قاری نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘ ویڈیو وائرل
Jul 26, 2024