خواجہ سراؤں کا  بھتہ خوری کیخلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج

Jul 26, 2024

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور  میں خواجہ سراؤں نے بااثر خواجہ سراؤں کی طرف سے کی جانے والی بھتہ خوری کیخلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ مظاہرین نے الزام لگایا بااثر خواجہ سرا اْن سے بھتہ مانگتے ہیں، درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کررہی۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے۔پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اوربھتہ خوروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پرخواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کردیا۔

مزیدخبریں