آئی پی پیز فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کی بجائے سولر انرجی پر آئیں:شافع حسین 

Jul 26, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پر وڈیوسرز) نے انرجی سیکٹر میں جتنی سرمایہ کاری کی اس سے زیادہ کما چکی ہیں۔ اب آئی پی پیز فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کی بجائے سولر انرجی کی طرف آئیں۔ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ قومی معیشت کیلئے تباہ کن ہے،اس گردشی قرضے سے عوام بھی متاثر ہورہے ہیں اسے ختم ہونا چاہئے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ آئی پی پیز 50فیصد کی صلاحیت پر چل رہے ہیں اور 100فیصد قیمت وصول کر رہے ہیں۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں آئی پی پیز کو اب اربوں روپے کی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔ بعض پاور پلانٹس کا بجلی پیدا کئے بغیر کیپسٹی چارجز کی مدمیں کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنا افسوسناک ہے، وسائل کی کمی کا شکار ملک ایسی ادائیگیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں