کرم (این این آئی)ضلع کرم میں جائیداد کے تنازعے پر دو قبائل کے مابین گزشتہ شام سے جاری فائرنگ میں فریقین کے دو افراد جاں بحق اورچالیس زخمی ہوگئے جبکہ ہنگو اور اورکزئی کا امن جرگہ فائربندی کیلئے علاقے میں پہنچ گیا ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔