بانی پی ٹی آئی مسلم امہ کالیڈر‘ قوم کا مجرم نہیں: اعظم سواتی 

لاہور(خبرنگار)تحریک انصاف کے رہنماء اعظم خان سواتی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے قومی مجرم کہتے ہیں انصاف تحریک انصاف کو مل رہا ہے،عمران خان مسلم امہ کالیڈر ہے قوم کا مجرم نہیں ہے،پاکستان کے تمام بارڈرز پر سمگلنگ کون کر رہا ہے؟اعظم خان سواتی کو کس نے بے لباس کیا؟کس نے آئین کو بوٹوں کے نیچے کس نے روندا؟میڈیا کے لوگوں کو اغواء کیاجا رہا ہے،دو سال سے تکالیف اٹھانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں،عمران خان بشری بی بی پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،لوگوں کے منہ سے دو وقت ک نوالہ چھین لیا گیا ہے،جس طرح یحییٰ خان نے سانحہ سے ملک بدنام کیا اسی طرح کی صورتحال آج بھی پیدا ہو رہی ہے،کل راجہ سکندر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہا ہوں،راجہ سکندر کو بھرتی کرنے پر شرمندہ ہوں،پنجاب اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتال کرنے والوں کو سلام،عمران خان جیسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے،عمران خان اور بشری بی بی کو جیل میں رکھنا ظلم ہے،ملک معاشی سماجی طور پر ڈوب رہا ہے،اسے نکالنے کے لیے عمران خان سے کام لینا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن