اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر کے پی کی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے صوبے کے مختلف مسائل پر بات کی ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے،صوبوں میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے ،صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کی بات کریں گے اس میں سیاست نہیں کریں گے، دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کی دو خواتین کھلاڑیوں کی ملاقات ،ایتھلیٹ ثمر خان اور خاتون فٹبالر کرشمہ علی نے گورنر خیبرپختونخوا کو مسائل سے آگاہ کیا ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خواتین کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر اور نئی نسل کے لیئے مشعل راہ ہیں ثمر خان عالمی سطح پر ایکسٹریم اسپورٹس میں پیشہ ورانہ انداز اور قراقرم ہائی وے اور بیافو گلیشر پر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون کی طور پر شہرت کی حامل ہیں ،بطور گورنر صوبہ کے کھلاڑیوں کے سفیر کے طور پر کام کرونگا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کے موقع پر صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ملاقات کا مقصد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا۔