بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ آرمی حراست، ہائیکورٹ میں درخواست دائر 

لاہور (خبرنگار) بانی پی ٹی آئی نے اپنی ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف  ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عزیر کرامت بھنڈاری نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ9مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے، عدالت9 مئی کے کیسوں میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے، عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن